مظفر گڑ ھ (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رشوت ستانی اور ایجنٹ مافیا کی حمایت کی شکایات پر مظفر گڑھ پاسپورٹ آفس کے انچارج کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے انچارج شاہد اقبال کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محکمے میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جہاں بھی پاسپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملے گی، غیر جانبدارانہ کارروائی ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں ،574 کلوگرام منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار