اہم خبریں

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،1500 مقدمات درج

مٹیاری(نیوز ڈیسک ) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) حکام نے مٹیاری میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1500 سے زائد افراد کے خلاف بجلی چوری کے 10 مقدمات درج کر لیے ہیں۔

حیسکو حکام کے مطابق ہالا، نیو سعید آباد اور مٹیاری تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں 1500 سے زائد بجلی چوروں کو نامزد کیا گیا ہے۔حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 60 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے انہوں نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں گرفتاریاں شروع کریں گے۔

حیسکو حکام کی جانب سے رات گئے درج کیے گئے مقدمات کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہے تاہم ان میں بڑی تعداد کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں دفعہ144 کا نفاذ ،لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں