اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں/جکھڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں/جکھڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی/ جنوبی پنجاب میں بھی چند مقاما ت پرتیز ہواؤں/جکھڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، مشمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔َِ
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: سبی 47، پنجاب: ساہیوال 17، مری، قصور 03، کشمیر: راولاکوٹ 06، خیبر پختونخوا: پٹن میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 47، نوکنڈی 46، بھکر اور لیہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ صبح/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ المبارک 26 جولائی 2024 سونے کی قیمت