اہم خبریں

جمائما خان فلم بنائیں گی، پاکستانی عوام کا کیا ردعمل ہوگا وقت بتائے گا

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پاکستان میں گزرے 10 سالوں پر مبنی کامیڈی ڈرامہ فلم بنائیں گی۔تفصیلات کے مطابق جمائما نے پاکستان میں گزرے 10 سالوں میں اپنے حاصل کردہ مشاہدات کو فلم میں دیکھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا اگرچے میں سیاست سے کوئی واسطہ نہیں لیکن فلم میں اپنے پاکستان میں گزرے 10سالو ں کی یادوں اور مشاہدات کو دیکھانے کی کوشش کی ہے۔ فلم کا نام (واٹ لوو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ) ہوگا۔ اس میں مشہور پاکستانی اداکار کام کر رہے ہیں جن میں سجل علی، عاصم چوہدری ہیں اس کے علاوہ للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، اولیور کرس اور کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں