کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں واضح برتری میئر اور ڈپٹی میئر پی پی کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 160 نشستوں میں سے 94 نشستیں جیتی ہیں محسوس نشستیں اس کے علاوہ ہیں، میئر، ڈپٹی میئر اور 7 ٹاؤنز میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین وائس چیئرمین سب پیپلز پارٹی کے ہونگے لیکن پی پی کو امید ہے کہ کراچی کی بلدیہ پر بھی اسی کا راج ہو جو ممکن نظر نہیں آتا۔پی ٹی آئی 39 نشستوں کے ساتھ صرف وائس چیئرمین کی سیٹ ہی حاصل کرسکے گی۔















