اسلام آباد( اے بی این نیوز )رہنما پیپلزپارٹی رضا ہارون نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ پابندی کے حوالے سے ابھی تک پیپلزپارٹی کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
سیاستدان اپنی اپنی حیثیت میں بھی بات کرتے ہیں۔ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہپارٹی کا مؤقف چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے آئے گا۔
پارٹی پر پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا،
سیاسی پارٹی ایک دو بندوں کانام نہیں ہوتا عوامی حمایت کا مجموعہ ہوتا ہے۔ ایک یا دو بندوں کی غلطی کی سزا پوری جماعت کو نہیں دی جاسکتی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ
5سال پی ٹی آئی نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اس کو کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔
کسی پر بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہو میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔ اگر ہم نے کچھ غلط کیا تھا تو حکومت کے دوران پی ٹی آئی نے ایکشن کیوں نہیں لیا۔ پارلیمنٹ سپریم ہے آئین میں ترمیم عدلیہ نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی نے ایک بار نہیں متعدد بار آئین کی خلاف ورزی کی۔
مزید پڑھیں : آئین کی با لادستی کے لئےہمیں گھروں سے باہر نکلنا ہو گا، محمود خان اچکزئی