اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کا علامتی بھوک ہڑتالی احتجاج علامتی بھی نہ رہا ٖ صرف حاضریوں تک محدود

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتالی احتجاج علامتی بھی نہ رہا۔ زیادہ تر ارکان چار گھنٹے بھی مسلسل نہ بیٹھ سکے۔ چند ارکان کے سوا باقیوں کی دوسرے دن ہی آنیاں جانیاں ہی شروع رہیں ۔

رجسٹر پر حاضری لگواتے ہیں چند نعرے لگاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ بھوک ہڑتال کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث کیمپ مںں پنکھوں کی ضرورت پڑ گئی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان پنکھے ڈھونڈنے کیمپ سے خود اسمبلی کے اندر چلتے گئے۔

نیز پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ارکان پارلیمنٹ کی احتجاج میں شرکت کی مانیٹرنگ شروع کر دی ۔ علامتی دھرنے میں شریک ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی حاضری لگائی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں : سرکاری معلومات تک غیر مجاز رسائی اور معلومات کو لیک کر نے پر پابندی عائد

متعلقہ خبریں