اہم خبریں

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ کمیٹی نے ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے کیسز اور دیگر تفصیلات طلب کر لیں۔

چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف کے تفصیلات پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا طے ہو گا۔ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہو گی یہ کمیٹی طے کرے گی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے کیسز کی تفصیل منگوا کر دیکھ لوں تو پھر بحث کر سکتے ہیں۔ چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگر ججز وہی 17 ہیں۔

سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ ابھی بھی تو 4 ایڈہاک ججز کی تجویز آئی۔ ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت کا منہ بولتا ثبوت 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی تجویز ہے۔ عنوشہ رحمان نے کہا کہ جنوری 2023 سے بل زیر التوا ہے مگر ججز کتنے چاہیے یہ نمبر دیکھ لینا چاہیے،

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کیا پتہ 24 ججز سپریم کورٹ میں درکار ہوں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

متعلقہ خبریں