اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ متعددملازمین کا غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ معاملات میں ملوث ہو نے کا معاملہ کے حوالے سے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ملازمین کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔
سرکاری معلومات تک غیر مجاز رسائی اور ان معلومات کو لیک کر نے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین سے تین دن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
ملازمین کواپنے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سموں کے نمبر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے کے لیے آفس سیکرٹری کی اجازت لینے کی ہدایت کر دی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو پارلیمنٹ ہائوس میںداخلے کی وجہ بھی بتا نا ہو گی۔ ملازمت سے متعلق امور کے حوالے سے دبائو ڈالنے پر بھی پابندی ہو گی ۔
ہدایت نامہ کے تحت ملازمین سیاسی،غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث نہ ہو ں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ذمہ دارانہ جذبات کو ابھارنے سے بھی گریز کیا جائے۔ ڈیجٹل کمیونیکیشن کے ذریوے غلط معلومات، جھوٹی خبروں اور من گھڑت افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
سیکرٹریٹ کے تمام حاضر سروس اور ریاٹرئرڈ ملازمین قانوں پر عملدرآمد کریں۔
ایسی تمام سرگرمیوں سے گریز کیا جائے جن کی وجہ سے ملازمین کے خلاف سروس رولز کے تحت یا پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ممکن ہو سکے۔ سیکورٹی برانچ اور آئی ٹی کے شعبے کو ہدایات پر عملدرآمد کر نے کی ہدایت کر دی گئی
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ