اہم خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے۔ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔
پابندی کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سےسوچ رہی ہے۔ نیز ادھر دوسری جانب فاروق قایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سوال کیا گیا کہ مقدمات کی تعداد بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟ وزیر قانون نے جواب دیا کہ
میں نے جوڈیشل کمیشن میں بھی کوڈ آف کنڈیکٹ کی بات کی۔ مشاہدہ ہے ایک عدالت سے فیصلہ ہو تو دوسرے میں التوا آجاتے ہیں۔ یہ عدلیہ کی آزادی نہیں، عدلیہ کی صلاحیت کا ایشو ہے، اعظم نذیر تارڑ
ماتحت عدلیہ سے لے کر سپریم کورٹ تک ججز آزادی انجوائے کرتے ہیں۔ ٹائم لائن کو سب بھول گئے ،عدلیہ کی دنیا میں ریٹنگ کم کیوں ہے؟۔ مشورہ دیاگیا موجودہ وقت میں آئینی عدالت کی طرف جانا چاہئے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجرقانون پر سوالات اور انگلیاں اٹھائی گئیں۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں مقدمات کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔
مقدمات کی تعداد بڑھی ہے تو فیصلوں کی تعدا د بھی بڑھ گئی۔ سپریم کورٹ کے ججز پوری تندہی سے مقدمات نمٹا رہے ہیں۔ ہائیکورٹس سے اپیلیں زیادہ آرہی ہیں، سپریم کورٹ ججز کی تعداد کم پڑ گئی۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ اجلاس ، 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دیدی گئی

متعلقہ خبریں