لاہور( نیو ز ڈیسک )پاکستانی جیولن تھرو ارشد ندیم اور ایتھلیٹ فائقہ ریاض بدھ کو آئندہ اولمپکس میں شرکت کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دوحہ پیرس روانہ ہو گئے ہیں۔
فائقہ ریاض 2 اگست کو 100 میٹر ریس میں حصہ لینے والی ہیں جبکہ کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 6 اگست کو جیولن تھرو گروپ مرحلے میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
اگر پاکستانی جیولن تھرو ارشد ندیم گروپ مرحلے سے کوالیفائی کرتے ہیں تو وہ 8 اگست کو فائنل راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔جیولین پھینکنے والے ارشد ندیم نے اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
مزیدپڑھیں: امریکہ پاکستان کو10 ملین ڈالر امداد دے گا،ڈونلڈ لو