اہم خبریں

عمران خان سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) پی ٹی مآئی کے راہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی ن لیگ اور پھر پی پی کی باری ہو گی۔ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا یہ کوئی اصولی فیصلہ نہیں، غیر اصولی فیصلہ ہوگا۔

عمران خان سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں کوئی وقعت نہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں مشرف کے طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس وقت پرویز مشرف کے طیارے کو بھارت میں لینڈ کرنے کا کہا گیا تھا۔ آج آپ نواز شریف کے ساتھ چل رہے ہیں، ان کی فارم 47 کی حکومت ہے۔

9 مئی کا واقعہ جھوٹ ہے، عمران خان نے کبھی کسی تنصیب پر دھاوا بولنے کا نہیں کہا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ 11 ججوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔

مزید پڑھیں :آج پولیس کا چھاپہ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا ،عمر ایوب

متعلقہ خبریں