اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر ہمایو ں مہمند نے کہا ہے کہ ن لیگ والے نالائق ہیں اور پڑھتے بھی نہیں ہیں ،
عمران خان نے جلائو گھیرائو ،توڑ پھوڑ کی ہمیشہ مخالفت کی۔
وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ مین گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہہ کہ مظاہرہ کرنا دہشتگردی نہیں ہوتی۔ بھارت نے نوازشریف پر 24سال تک سرمایہ کاری کی۔ ن لیگ والے اس قابل نہیں کہ کسی میرٹ والے آدمی مقابلہ کرسکیں۔
ن لیگ کے راہنما سینیٹر شاہ زیب درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہماری اتحادی راضی ہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے مزید کام جاری ہے۔ ابھی ہم نے پی ٹی آئی کو ریڈ کارڈ دکھانا ہے۔