اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آ ئی ایم ایف کی ایک او ر شر ط پو ری ۔ تا جروں سے ٹیکس وصولی۔ حکومت نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 6 کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیا۔
رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری ۔ رجسٹرڈ تاجروں سے 100 روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک ماہانہ ایڈوانس ٹیکس لیا جائے گا۔ ٹیکس سکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ ۔
ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔ حافظ آبا، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی بھی فہرست میں شامل شامل ۔ قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں بھی اسکیم نافذ۔ مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔
ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہوگا۔ ، دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد