اہم خبریں

جو جج غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہوتا ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )جو جج غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہوتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نےاسلام آباد ہائیکورٹ ایسوی ایشن سے خطاب کے دوران کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو ریلیف کے لیے آئیں ان کو ریلیف دیں۔

ہم نے حلف اٹھایا ہوا ہے اور ہم اس کے پاسدار ہیں۔ اگر ہم کسی کو انصاف نہیں دے سکتے تو یہ بددیانتی ہوگی۔کیسز کو ہینڈل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ جج کو جتنی اچھی اسسٹنٹ دینگے فیصلہ لکھنے میں اتنی آسانی ہوگی۔

بعض اوقات معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کس کیس میں ججمنٹ ہے۔ کیس کی تیاری کرنا بنیادی چیز ہے۔ میں وکالت کے دور میں بھی مکمل تیاری کرتا تھا۔ کئی بار رات کو نیند نہیں آتی کہ غلط فیصلہ نہ ہو جائے۔ہر جج کو حلف کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔

ہم عدل کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے وہاں انصاف ضرور ہوتا ہے۔ دنیا میں اگر کسی کو انصاف نہیں ملا تو اللہ نے ضرور کیا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اسحٰاق ڈار

متعلقہ خبریں