اہم خبریں

پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اسحٰاق ڈار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحٰاق ڈار کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کہا ترکمانستان کے وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے عزم کا غماز ہے۔

دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات امن اور خوشحالی کے مشترکہ نصب العین پر مبنی ہیں۔ وزیرخارجہ ترکمانستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔

تجارت۔ سرمایہ کاری۔ توانائی۔ آئی ٹی کے ترجیحی شعبوں میں روابط بڑھانے پرغورکیا گیا۔ سیاست، معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا ہے۔ ترکمانستان کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ ترکمانستان کی کمپنیاں گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کا معاملہ ، پیپلزپارٹی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی، نظرثانی کی درخواست دائر

متعلقہ خبریں