اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) معروف ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نتائج کوچھپا کرحکمرانوں کوکامیاب کرایاگیا۔ فارم45عدالت پہنچنےسےپہلےیہ اسمبلی توڑ دیں گے۔
سیاسی جماعت کےدفترپرچھاپہ مارناافسوسناک ہے۔ یاسمین راشد کودھاندلی کےذریعےہرایاگیا۔ فارم45سےنوازشریف اورشہبازشریف گھبرارہےہیں۔ یہ چاہتے ہیں کسی طرح ایک سال کی مدت پوری کی جائے۔
پی ٹی آئی پرپابندی حکومت نہیں سپریم کورٹ نے عائدکرنی ہے۔ پابندی کیلئےسپریم کورٹ کافل کورٹ بینچ ہوگا۔ پی ٹی آئی پرپابندی کیلئےحکومت کوالزامات ثابت کرناہوں گے۔اس پرگواہان کی جرح جب بھی ہوگی کیس حکومت پرالٹاپڑجائیگا۔
پی ٹی آئی پرپابندی حکومت کی بدنیتی پرمشتمل ہوگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اس زمرےمیں فارم45بھی سامنےآجائیں گے۔ ماضی میں صدراوروزیراعظم کی نہیں بنتی تھی توصدراسحاق نےاسمبلی توڑدی تھی۔ فارم45میں ردوبدل کرکےیہ وزیراعظم بنے ہیں۔
فارم45وہ لاشیں ہیں جوان کےصحنوں میں دفنائی ہوئی ہیں۔ فارم45کوایک دم نکال کرسامنےلاناچاہیے۔ ریاست کسی سیاسی جماعت کیخلاف آرٹیکل17کےتحت کارروائی کرسکتی ہے۔ مخصوص نشستوں کافیصلہ آنےسےپہلےاپیل میں نہیں جاسکتے۔ ایڈہاک ججزبینچ کاحصہ نہیں ہوں گے۔
ایڈہاک جج جونیئرترین پوسٹ پرہوں گے۔ایڈہاک جج لانےکامقصد اپنی اکثریت دکھاناہے۔ میرےخیال میں ججزقائم رہنےوالےہیں۔ ججزکی اکثریت نےتسلیم مخصوص نشستوں والےالیکشن کمیشن کااقدام غلط ہے۔
ججزقائم رہےتوکوئی کچھ نہیں کرسکتا۔جتنےمرضی بھی یہ سارےاکٹھےہوجائیں حتمی فیصلہ ججزکاہوگا۔مشرف کوسزائےموت ہوئی تھی اور وہ باہرچلاگیاتھا۔
رہنماتحریک انصاف حامدخان نے کہا کہ ہماری جماعت کیخلاف بیانیہ بنانےکی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگانےکیلئےکیس بنایاجارہا ہے۔ حکومت ہمارےاوپر پابندی لگاناچاہتی ہے۔
حکومت سپریم کورٹ کی رولنگ کوختم نہیں کرسکتی۔ ہماری جماعت کوزیرعتاب رکھنےکیلئےایساکیاجارہا ہے۔ تحریک انصاف کیخلاف کسی صورت پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ 9مئی کےحوالےسےواضح اعلان کیاشفاف تحقیقات کی جائیں۔
9مئی کے حوالےسےالزامات لگائےجاتےہیں ثابت کچھ نہ کرسکے۔
چھاپہ مارکرہمارےکاغذات اٹھالیےگئے۔ الیکشن کمیشن میں جودستاویزات پیش کرنےتھےوہ چرالیےگئے۔ سپریم کورٹ نےاپنافیصلہ دےدیاعملدرآمدکرنےکی ضرورت ہے۔
عمران خان کے فوکل پرسن انتظارحسین پنجوتھہ نے کہا کہ پولیس والےہمارااہم ریکارڈساتھ لےگئے۔ رؤف حسن کیخلاف لسٹ فر اہم کرنےکاپروپیگنڈاغلط ہے۔کیااس سےپہلےجوگرفتاریاں وہ لسٹیں رؤف حسن نےدی تھیں؟
بانی پی ٹی آئی نے9مئی کوجی ایچ کیوکےسامنےاحتجاج کرنےکاالزام مسترد کیا۔ بانی پی ٹی آئی کےنام سےغلط بیان منسوب کیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی نےواضح طورپر9مئی والےبیان کی تردید کردی۔
بانی پی ٹی آئی کہتےہیں معافی مجھ سےمانگی جائے غلط گرفتارکیاگیا۔ پارٹی ورکرزکونظراندازنہیں کیاجارہامانگی جائے مجھےغلط گرفتارکیاگیا۔ ججزکیخلاف ریفرنس قبول نہ کیاگیاتوقانونی چارہ جوئی کریں گے۔ احتجاج کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی کی ہدایات آچکی ہیں۔
ہمارےجوورکرزاٹھائےگئےہیں ہم ان کی پیروی کررہےہیں۔
اس حوالےسےہمارامنصوبہ بالکل واضح ہےاٹھائےجانیوالےورکرزکیلئےقانونی چارہ جوئی کرینگے۔
مزید پڑھیں :دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،3دہشتگرد ہلاک، دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی















