اہم خبریں

پاکستان سٹاک ایکس چینج تنزلی کاشکار، انڈیکس 80,000 پوائنٹس سے نیچے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن یعنی پیر کو مندی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں بھی 80 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کی کمی کے بعد 79 ہزار 753 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
لاپتہ افراد کیس: ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ کو طلب کیا جائے گا،پشاور ہائیکورٹ

متعلقہ خبریں