اہم خبریں

بنگلہ دیش میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی۔

پرتشدد مظاہروں کے بعد کل صبح تک ملک بھر میں کرفیو نافذ، فوج سڑکوں پر۔ گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سنگین صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں آج اتوار اور کل پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جمعرات سے انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز بند کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیے ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم کی بحالی کے خلاف سماعت کل ہو گی۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ 1000 ہندوستانی طلباء بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان واپس چلے گئے۔
مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا

متعلقہ خبریں