اسلام آباد( نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا، ذرائع کے مطابق کئی چیئرمینوں نے شکایت کی کہ فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہیں، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ انہیں فراہم کی گئی گاڑیاں 2017 اور 2019 کے ماڈل کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں جو گاڑی استعمال کر رہا ہوں وہ بھی 2015 ماڈل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں اور وزیر اعظم نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ وزارت خزانہ نے نئی گاڑیوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ سپیکر کا صرف پرانی گاڑیوں کی مرمت کر کے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیوں کو دینے کا حکم کیونکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی پرانی گاڑیاں قابل استعمال ہیں۔اسپیکر نے جواب دیا کہ نقائص اسپیکر کے حکم پر دور کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دعا زہرا کیس،عدالت نے بچی کو مستقل طور پر والدین کے حوالے کردیا















