ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ان دنوں ملتان میں جاری ہے، تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر بھی وائرل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل چل رہی ہے، جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان ملتان کی سڑک پر کھڑے ہیں اور آگے ایک خاتون جا رہی ہیں۔برقع اوڑھے یہ خاتون سڑک پر منزل کی جانب گامزن ہیں جبکہ بین اسٹوکز اس خاتون کے پیچھے پیچھے چل دے رہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے گویا بین اسٹوکز خاتون کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسا سوشل میڈیا پر اظہار خیال بھی کیا جا رہا ہے اور تصور بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس وقت سب حیران رہ گئے کہ سڑک پر ٹیسٹ یونیفارم پہنے بین اسٹوکز سچ میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا پتلا رکھا گیا تھا۔انگلینڈ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے یہ رکھا گیا تھا، جو سچ مچ کا نظر آ رہا تھا، لیکن یہ دراصل صرف ایک پتلا ہے۔