اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند

اسلام آباد (رضوان عباسی سے)بجٹ میں چینی کی سپلائی پرفی کلو15روپےفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کےاثرات ،یوٹیلیٹی اسٹورز نےوزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کردی گئی.

یوٹیلیٹی اسٹورز نےایف ای ڈی کی وضاحت کے لیےایف بی آر سے ایڈوائس مانگ لی.

ایف بی آر سےایڈوائس ملنے کے بعد چینی کی ترسیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے جبکہ فی کلو15روپےنئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے.

ترجمان نے مزید بتایا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وضاحت کے لیےایف بی آر سےایڈوائس مانگی ہے جیسے ہی ایف بی آرکلیرکرتا ہے چینی کی ترسیل فوری شروع ہوجائے گی،

متعلقہ خبریں