بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، علاقے میں سیلابی ریلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ، پل گرنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 20 گاڑیوں سمیت 30 سے زائدافراد بھی لاپتہ ہوگئے،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شانزی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گزشتہ رات موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث دریا پر تعمیر کیا گیا پل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گیا جس کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں اور چینی شہری لاپتہ ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ 30 افراد بھی اب تک لاپتہ ہیں، ہلاک 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔