اہم خبریں

چودھری عدنان قتل کیس،ملزم کا اقبال جرم ، فرد جرم عائد کر دی گئی

راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوددھری عدنان قتل کیس میں گرفتار نے اقبال جرم کرلیا،وکیل شہزاد بھٹی کے مطابق
ملزم کے اقبال جرم کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ملزم نے اقبال جرم کے دوران 8ملزمان کی مشاورت اور قتل کا اعتراف کیا۔ ملزمان میں (ن )لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر،ایم این اےچودھری دانیال شامل ۔
ملزمان میں چکلالہ کینٹ بورڈ کے سابق وائس پریزیڈنٹ چودھری چنگیز،چودھری اسامہ بھی شامل۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ چودھری عدنان کو 12فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا

مزید پڑھیں :کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ خارجی نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں