اہم خبریں

بنوں فائرنگ واقعہ ،صوبائی حکومت فوری اور شفاف تحقیقات کرائے،پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں بنوں میں تشدد آمیز واقعات کے نتیجے میں پیداہونے والی کشیدہ صورتحال کی پر زور مذمت کی گئی۔ کور کمیٹی تحریک انصاف کے مطابق

بنوں میں تما م سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے منعقد ہ پرامن احتجاج کے دوران رونما ہونے والے تشددآمیز واقعات ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

امن مارچ میں شریک مظاہرین پرفائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سے صورتحال کی سنگینی پوری طرح عیاں ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف امن مارچ میں فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اورصوبائی حکومت کو ہدایت دیتی ہے کہ ان کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ وہ عوام کے حقوق سے متصادم کسی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی۔

دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو تاکید کی ہے کہ امن کو بحال کرنے کیلئے فوری کوشش کی جائے ، مقتولین کے خاندانوں کو معقول معاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کے علاج معالجے کافوری بندوبست کیا جائے۔

مزید پڑھیں :چین کے لیےپاکستانی برآمدات کو بڑادھچکا ،27.7 فیصدکمی واقع

متعلقہ خبریں