اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی چیئرمین و ممبرز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ایڈھاک ججز کی تقرری کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ایڈہاک ججز کی مجوزہ تقرری کو مستردکیا جائے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مطالبہ کی اکہ ایڈہاک ججز کی تقرری سے یہ تاثرنہیں جانا چائیے کہ ایک پارٹی کیخلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کا اقدام ہے،
عمر ایوب نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو بنیاد بناکر ایڈیاک ججز کی تقرری کی تجویز غیرآئینی اور غیر اخلاقی ہے،سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی اسامیوں پر تقرری بھی نہیں کی گئی، ایڈہاک ججز کی تقری کی تجویز کا وقت دیکھا جائے تو یہ تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں 8 اور 5 ججز کے فیصلے کے فوری بعد سامنے آئی۔
امریکہ کو مطلوب اور القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار















