اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کی تازہ ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شاہ محمود قریشی کوایک عمارت سے باہر نکلتے ہوئے اور ہاتھ میں کچھ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کی ایک ویڈیو مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ محمود قریشی کو سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں نے اس وقت ایک سفید رنگ کے ویگو ڈالے میں بیٹھنے کے لیے کہا جب وہ غالبا کسی عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں.

ah

hاس دوران شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں کچھ ڈاکومنٹس بھی ہیں تا ہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ شاہ محمود قریشی کو کہاں سے باہر آرہے ہیں.

ویڈیو سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ایک پیچھے کھڑی گاڑی میں موجود بیٹھے شخص نے اپنے موبائل سے بنائی ہے.

ویڈیو صرف 10 سیکنڈز پر محیط ہے جو سوشل میڈیا پر بھی اب وائرل ہو رہی ہے.

متعلقہ خبریں