راولپنڈی (اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان پر ن لیگ کے رہنما بھی حیران ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان نے بھی حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کیا جائے۔
نواز شریف کے غلط فیصلوں نے مجھے حیران کردیا۔ مسلم لیگ ن کی خواہش ختم ہونے کی تھی لیکن اس کے برعکس پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کر لی۔ نواز شریف کا عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد حکومت میں آنا میرے لیے حیران کن تھا۔
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ خواتین کے حقوق کی فتح کے مترادف ہے۔ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کریں گے، کیسے نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات کی، ان پر پابندی کیسے لگائیں گے، وجوہات بتانا ہوں گی۔ نواز شریف کتنی بار نااہل ہوئے، ضرورت پڑنے پر انہیں واپس لانا پڑا۔
پیپلزپارٹی نے غلطی کی اور فارم 47 کی حمایت کرکے اپنی اہمیت کھو دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن میں جاتی تو اس کی مقبولیت تحریک انصاف سے زیادہ ہوتی۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان آئین و قانون کے مطابق نہیں چل رہا۔وکلاء پر انحصار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں نئے انتخابات نہیں ہوں گے، ٹیکنو کریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئے گی، فچ رپورٹ