راولپنڈی (اے بی این نیوز)10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانا قلعہ پہنچ گیا ۔ عزاداروں کی جانب سے جانب سے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے سرکل روڈ،کوہاٹی بازار اور بنی چوک سے آنے والے راستوں کو مکمل سیل کر دیا ۔
مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا ۔ کرنل مقبول امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا۔
جامع مسجد روڈ سے ملحقہ گلیوں کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا ۔
مرکزی جلوس دن 12 بجے امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوا تھا۔ عزاداران نے فوارہ چوک میں نماز ظہرین ادا کی تھی ۔ جلوس کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
روایتی راستوں پر موجود عمارتوں پر راولپنڈی پولیس کے ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے۔ راولپنڈی پولیس کے 6000 اور ٹریفک پولیس کے 3000 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔
مرکزی کنٹرول روم سے جلوس کے روایتی راستوں کے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس منتظمین کو مقررہ وقت پر جلوس اختتام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :حضرت امام حسینؓ کی شہادت ظلم کیخلاف ثابت قدمی سے لڑنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے،عمران خان















