اسلام آباد (اے بی این نیوز) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ مسلمانوں کےزوال کی وجہ فکرحسینی سےدورہوناہے۔
ہمیں تکفیری سوچ سےبچنےکی ضرورت ہے۔
دنیاکےتمام مذاہب میں امام حسینؓ کی قربانی کےفلسفےپڑھائےجاتےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام کےاندروطنیت کاکوئی تصورنہیں ہے۔
تمام مسلمان ایک جسم کی مانندہیں اکٹھا ہوناپڑےگا۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ طاغوتی نظام لوگوں سےزندہ رہنےکاحق چھینتاہے۔ امام عالی مقام کی قربانی ہم سب کیلئےمشعل راہ ہے۔
غزہ میں مسلمانوں سےزندہ رہنےکاحق چھیناجارہا ہے۔
فلسطین میں معصوم بچوں کوبھی نہیں چھوڑاگیا۔ جس نےایک انسان کوقتل کیا اس نےپوری انسانیت کاقتل کیا۔ ہمارے ملک کاسسٹم لوگوں سےجینےکاحق چھین رہا ہے۔
مزید پڑھیں :مریم نواز نے صوبہ بھر سے سیکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کرلی















