اہم خبریں

جب سے حکومت میں آئے کسی کا استحصال نہیں کیا، علی امین گنڈاپور

پشاور (اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب سے حکومت میں آئے کسی کا استحصال نہیں کیا۔ خیبرپختونخوامیں کسی سرکاری اہلکار کو ہراساں نہیں کیا گیا۔
تحریک انصاف کے خلاف ہی ہمیشہ استحصالی رویہ اپنایا گیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ہم نے سرکاری اہلکاروں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ اعتماد کی وجہ سے سرکاری افسران واہلکاربلاخوف کام کررہے ہیں۔
پراعتماد اہلکاروافسران حکومت کے غلط کام کی بھی بلاخوف نشاندہی کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاست کو انتظامی معاملات سے الگ رکھا۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں قرضوں کاحجم7فیصد کم ہوسکتاہے،رپورٹ جاری

متعلقہ خبریں