راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) عاشورہ کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 10 محرم الحرام کے پیش نظر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :ملک بھر کے بیشتر شہروں میں نویں محرم الحرام کےجلوس اختتام پذیر ہو گئے