ڈی آئی خان ( اے بی این نیوز )دہشتگردوں کا ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ۔ دہشتگردوں کے حملے میں 5شہری شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
دہشتگردوںنے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر فائرنگ کی۔ شہدامیں2لیڈی ہیلتھ ورکرز،2بچےاورایک چوکیدارشامل ہیں۔ فائرنگ کےتبادلے میں نائب صوبیدارمحمدفاروق اورسپاہی جاویداقبال بھی شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں3دہشتگردمارے گئے۔ ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاریہے۔
بے گناہ شہریوں کےقتل میں ملوث دہشتگردوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔
44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے۔ شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ۔
نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ۔ ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے۔
سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں ۔ سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
مزید پڑھیں :جسٹس مشیر عالم کا ایڈہاک کام کرنے سے انکار جسٹس طار ق مسعود نے حامی بھر لی