اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کل سے 20 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوں، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور ابرآلود رہے گا تاہم کل بروز بدھ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاژوب اور قلعہ سیف اللہ میں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہےگا، تاہم زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں 17سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔17سے 19جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔
پاکستانی حکومت کا پی ٹی آئی پر پاپندی لگانے کا فیصلہ تشویشناک ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر