اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی تسلیم کیا۔ سپریم کورٹ نےکہاپی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اورہے۔
وفاقی وزیرنےاپنی خواہش کےمطابق ایک پریس کانفرنس کی۔
نوازشریف،شہبازشریف اورمریم نواز3دن سےمنصوبہ بندی کررہےتھے۔ فارم47پربنےوالی حکومت کےپاس اکثریت نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی۔
ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی واضح کرے کیاوہ حکومتی فیصلے کیساتھ کھڑےہیں؟۔
پاکستان کے 3کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ یہ تمام جماعتیں مل کربھی پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔ حکومت کی وجہ سے افراط زربڑھ رہا ہے۔
ہمارےدورمیں بجلی فی یونٹ17روپے تھی۔
ان کےدورمیں بجلی کایونٹ85روپےتک پہنچ گیا۔ ڈالرمصنوعی طور 275روپے پر ہے۔ مسلم لیگ ن نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ سپریم کورٹ کےفیصلےکیخلاف(ن)لیگ کےکارکن احتجاج کررہےہیں۔
فارم47کی حکومت نےملکی معیشت کوتباہ وبربادکردیا۔ چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔بجٹ کےاندرحکومت نےلوگوں کودھوکہ دینےکی کوشش کی۔
بانی پی ٹی آئی پرجھوٹےکیس بناکرگرفتارکیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح کاکیس بنایاگیا۔
مزید پڑھیں :ن لیگ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کواپناانجام نظرآرہا ہے، شیخ وقاص اکرم















