اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کانے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ فسطائیت کی مثال ہے۔
جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ملک میں آئین اورعدالتیں موجودہیں۔ آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔ ادھر
ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا۔ پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی سیاست میں اتار چڑھائو، کب،کیوں اور کن الزامات کے تحت سیاسی جماعتوں پر پابندیاں عائد کی گئیں،جانئے















