اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام اباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو گھر بھیجنے کا حکم دے دیا۔ صنم جاوید کو بھی اور اس کے والدین کو بھی سمجھا دیں میڈیا پر بات نہ کریں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
اگر میڈیا پر بات کی گئی میں کیس ری کال کر دوں گا ۔ عدالت کا صنم جاوید کیخلاف ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے صنم جاوید کی جمعرات تک گرفتاری سے روک دیا
عدالت کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آپنا آرڈر واپس لے لے گی ۔ صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے۔ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کا فیصلہ کریں گے ،۔ صنم جاوید کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ، حکومت نے اپنے مستقبل کا بھی تعین کردیا، ماہرین















