اہم خبریں

مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور( اے بی این نیوز       )وفاقی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ۔ وفاقی حکومت کے فیصلے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوانے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ
مینڈیٹ چور حکومت جعلی طریقے سے اقتدار پر قابض ہے۔ کیا فارم 47 کی بنیاد پر بنی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کافیصلہ کرے گی ؟

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔

کیا یہ ملک ان کے باپ کا ہے کہ یہ جو دل میں آئے فیصلے کرے؟ مخصوص نشتوں پر فیصلہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق کیا ہے۔ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے خود ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

متعلقہ خبریں