اہم خبریں

کراچی ، عاشورہ کے دنوں میں مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس معطل

کراچی(نیوزڈیسک) پیپلز بس سروس حکام نے محرم الحرام8، 9 اور 10 عاشورہ کو مخصوص روٹس پر آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے کے روٹ کے علاوہ کراچی بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر بس سروس سے مستفید ہوتے ہیں،کراچی ٹریفک پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان شیئر کردیا ۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کے روز نشتر پارک سے جلوس برآمد ہو گا اور کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محمد علی (ایم اے) جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گی۔جلوس کے روٹ میں نشتر پارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفلِ شاہِ خراسان، ایم اے جناح روڈ (پوائنٹ اے)، مینسفیلڈ سٹریٹ، پریڈی سٹریٹ، تبت چوک، ایم اے جناح روڈ (پوائنٹ بی) شامل ہیں۔

ای اردو، باڑہ امام، نشتر روڈ، الطاف حسین روڈ، بولٹن مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ (پوائنٹ سی)، نواز مہابت خانجی روڈ، بمبئی بازار، کھارادر تھانہ، اور آخر میں حسینیان ایرانی امام بارگاہ۔9 محرم کو کلیدی جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ لیاقت آباد سے صبح 9 بجے شروع ہو کر دوپہر تک نشتر پارک پہنچے گا۔

مجلس کے بعد جلوس نشتر پارک سے حسینیان ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر تک روانہ ہو کر سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفلِ شاہِ خراسان، ایم اے جناح روڈ (پوائنٹ اے)، مینسفیلڈ سٹریٹ، پریڈی سٹریٹ، تبت سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانی امام بارگاہ، کھارادر تک پہنچے گا۔ چوک، ایم اے جناح روڈ (پوائنٹ بی)، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواز مہابت خانجی روڈ، حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
پاکستان اور چینی کمپنیوں کا مشترکہ طور پرسولر ای بائیکس متعارف کرانےکا فیصلہ

متعلقہ خبریں