اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) نیلم جہلم پراجیکٹ میں مجرمانہ غفلت، وزیراعظم کی سخت ایکشن کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں انکوائری کمیٹی نے حالیہ تباہی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کیجسمیں کہا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جیو فزیکل اور سیسمک عوامل کو نظرانداز کیا گیا ہے .
۔حکام نے بریفنگ دی کہ منصوبے کی ہیڈ ریس ٹنل کی مناسب کنکریٹ لائننگ نہیں کی گئی، منصوبے کی بروقت تھرڈ پارٹی تصدیق نہیں کی گئی۔ جس پر وزیراعظم نے خرابیوں کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین نے ڈیزائن میں نقائص کی نشاندہی کی ہے۔ کنکریٹ لائننگ نہیں کی گئی، بڑے اور اہم منصوبے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی جیولوجیکل سروے کیوں نہیں کرایا گیا؟ منصوبے کی تھرڈ پارٹی کی توثیق نہ کر کے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا گیا۔ یہ ہدایت کی گئی کہ ذمہ داروں کو قرار وا قعی سزا دی جائے۔















