اہم خبریں

عمران خان اور مرکزی قیادت کے خلاف قائم 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آبا ( اے بی این نیوز   ) عمران خان ور مرکزی قیادت کے خلاف قائم 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ لاہور پولیس کی جانب سے جناح ہاوس سمیت 12 مقدمات میں ڈالی گئی گرفتاریوں کے مقدمے میں کل بانی پی ٹی ائی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی لاہور میں پیش ہوں گئے۔ قبل ازیں
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیاانوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاوس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال لی،بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کر باضابطہ گرفتاری ڈالی پولیس زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت نو مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنے کی استدعا کی، ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کو منتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔

پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاؤس حملے سے متعلق تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروا رکھی ہے

مزید پڑھیں :ہمارے ایم این ایز اور ایم پی اے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کے لیے دباؤڈالا جا رہا ہے، عمر ایوب

متعلقہ خبریں