اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور آزاد عدلیہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائےگا۔ پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی۔
آج ستر فیصد سے زیادہ پاکستانی اس پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ہم اس ہفتے سے باقائدہ تحریک شروع کررہے ہیں۔ یہ جرم ہوتا ہے کہ آپ عوام کے مینڈیٹ کو چوری کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
ان تمام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہوا ہے۔ ان کے دماغوں میں انسانوں کے دماغ نہیں، یہ گٹر کے کیڑے ہیں۔ ہم ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔
کب تک جنگل کا قانون اس ملک میں چلائیں گے۔
الیکشن کمیشنر کو بلائیں اور اس کو ضرور واقعی سزا دلائیں۔ جو جیسے کام کرے گا اس کو اسی طریقے سے جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنسز ہوئیں.
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگوں کو بلیک میل کر کے پریس کانفرنسیں کرائی گئیں۔ آئی جی کو فوری ہمارا ایک اہم اے بازیاب کرنا چاہئے۔ اسپیکر ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں،قانون بنانے والوں کے ساتھ یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس وقت پنجاب پولیس کی جانب سے کوئی اعلامیہ نہیں آیا۔ ہمارا ایم این اے ہمیں واپس چاہئے۔ ہمارے ایم این ایز کو فون آرہےہیں۔ یہ ہراسمنٹ بند ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں :سیاست میں ایک حد ہوتی ہے یہ نہیں کہ جان کے پیچھے پڑ جائیں، فواد چودھری















