اسلام آبا ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما ،مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کو حق حاصل ہے۔ سپریم کورٹ یا کوئی بھی عدالت آئین تبدیل نہیں کرسکتی۔
آئین میں ترامیم کا کام صرف پارلیمنٹ کا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا فساد کے علاوہ کوئی اور کام نہیں۔ آئین وقانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے۔
جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے،اس طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو نیب نے گرفتارکیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے۔
عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں۔
9مئی جیسے واقعات ہم نے نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی نے ریاست مخالف اقدام کیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں :41 آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی سے وابستگی کا معاملہ ، تاحال 16 ایم این ایز نے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے















