اسلام آبا ( اے بی این نیوز )صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ کچھ دیر قبل عدالت نے صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کیا تھا۔ صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس افسران کی جانب سے صنم جاوید کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صنم جاوید کے خلاف کیس بے بنیاد قرار دیکر کیس سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔ قبل ازیں ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نےصنم جاوید کےریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے پی ٹی آئی کی گرفتار کارکن صنم جاوید کیخلاف مقدمہ خارج کردیا
ٹویٹراکاؤنٹ کےذریعےریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےپی ٹی آئی کی کارکن صنم جاویدکیخلاف مقدمہ خارج کردیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نےصنم جاوید کےریمانڈ پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے صنم جاوید کے وکلاء کی مقدمےسےخارج کرنےکی استدعامنظورکرلی۔
مزید پڑھیں :جج صاحب میری بیوی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں،مجھے اذیت پہنچانے کیلئے ان کو جیل میں ڈالاگیا،عمران خان