اہم خبریں

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ سے تعریف، دلیر مہدی خوشی سے پھولے نہ سمائے

ممبئی(نیوزڈیسک)ٹویٹر پر ایک جعلی اکاؤنٹ نے بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو اپناشکار بنا لیا اور اُن کو پلیٹ فارم پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق ایک پیروڈی اکاؤنٹ نے جعلی خبر شیئر کی کہ شہزادہ ہیری اپنے مشکل دور میں سکون کیلئے دلیر مہدی کے گیت سنا کرتے تھے اور ان گیتوں نے ان کی بہت مدد کی۔دلیر مہدی اس مذاق کو سمجھ نہ سکے اور انہوں نے جعلی خبر پر یقین کرتے ہوئے ردعمل دیا اور پرنس ہیری کا شکریہ ادا کردیا۔گلوکار نے لکھا کہ میں گرو نانک کا شکر گزار ہوں اور اپنے والدین کی سپورٹ کا جس نے مجھے ایسے انوکھے گیت بنانے میں مدد کی، پرنس ہیری، مجھے آپ سے محبت ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری موسیقی نے آپ کی مدد کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کی سادگی پر دلچسپ کمنٹ کیے ہیں اور مختلف طرح کے میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں