مری(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد نوازشریف سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ آج پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 7 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا یاہے.
اسی طرح بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلی گئی ہیں اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔















