راولپنڈی(نیوزڈیسک)عدت کیس میں رہائی کے بعد نیب ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، نیب کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ عدت کیس میں سزائیں معطل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ آج بشریٰ بی بی اور عمران خان کو گھر لے کر جائیں گے، لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔
کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں دو رکنی نیب ٹیم گرفتاری ڈالنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، نیب ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتاری ڈالے گی۔















