لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قومیں ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں۔نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کیا، نواز شریف کو خیالہ تنخواہ پر نااہل کیا گیا ،آئین کو کسی بھی صورت شکست نہیں ہونی چاہیے،عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے خود تسلیم کیا اس نے الیکشن نہیں لڑا۔ سوال یہ ہے ایک پارٹی کیلئے اتنا پار کیوں ہے، پی ٹی آئی نے نشستیں مانگی ہی نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت میں 500 گنا اضافہ ، وکلاء اور درخواست گزار پریشان















