اہم خبریں

آٹا بحران، فلور ملز اور چکیوں پر تالے پڑگئے، مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) فلور ملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ نان بائیوں کے پاس آٹے کا ذخیرہ ایک روز کا رہ گیا ۔ راولپنڈی اسلام اباد اور دیہی علاقوں میں دکانوں سے آٹا نا پیدا ہو گیا۔

آٹے کی سپلائی معطل ہونے کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا کہ آٹے کی قلت کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے تندور بند کرنے پڑ سکتے ہیں ۔ فلور ملز بند ہونے کےباعث ملک بھر سمیت راولپنڈی میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

فلور ملز اور آٹے کی چکیوں پر تالے پڑگئے۔ ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، راولپنڈی میں درجنوں فلور ملز بند ہیں۔ وفاقی بجٹ میں حکومت نے فلور ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کئے ہیں۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسزکا بوجھ براہ راست عوام پرپڑے گا اور ودہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، یہ بوجھ فلور ملز انڈسٹری کے ساتھ عام عوام کو اٹھانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا تھا کہ ملک بھر کی فلور ملز سے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں نہیں ہوگی۔
حکومت کے آٹے پر ٹیکس کے نفاذ سے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو جائے گا۔ غریب آدمی کے لیے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ نا قابل برداشت ہو گا، حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے۔

ہڑتال کے باعث فلور ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی۔ فلور ملز نے دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔ ملز مالکان نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ مطالبات کی منظوری تک گندم کی کرشنگ بند کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے ساتھ ہوں، پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑتا ، شیر افضل مروت

متعلقہ خبریں