اہم خبریں

شمسی توانائی بجلی پیداکرنےکاسستاترین ذ ریعہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )زرعی ٹیوب ویلزکی سولرائزیشن اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئےاجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےاجلاس کی صدارت کی۔ زرعی ٹیوب ویلزکی سولرپرمنتقلی اورانسدادبجلی چوری کےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔
زرعی ٹیوب ویلزکی سولرائزیشن سے2.7ارب ڈالرزرمبادلہ بچایاجاسکےگا۔ انسدادبجلی چوری مہم میں اب تک84ہزار366افرادکوگرفتارکیاجاچکا۔ ملک بھرمیں ایک لاکھ74ہزار562مقدمات د رج،بجلی کمپنیوں کے456ملازمین معطل کئے گئے۔
ملک بھرمیں مجموعی طورپر4لاکھ21ہزار460کیس فائل کیےگئے۔ خیبرپختونخوامیں ایک ہزار113نئےمیٹرزلگائےگئے،12ہزارکنڈےہٹائےگئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیداکرنےکاسستاترین ذ ریعہ ہے۔
توانائی سیکٹرمیں شمسی توانائی کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں :پارٹی پر آزمائش کا وقت ہے،شیر افضل مروت احتجاج نہ کریں ،سابق اسپیکر اسد قیصر

متعلقہ خبریں